سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جنوری 2019ء) سیدوشریف میں نئی نویلی دلہن نے نامعلوم وجوہات کے بناپر زہلی دواپی کر خودکشی کی کوشس کی۔تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل ، پولیس اسٹیشن سیدو شریف کے مطابق مسماتہ (ث) زوجہ سیال کی شادی چالیس روز قبل ہوئی تھی ، اج نامعلوم وجوہات کی بناء پر خاتون نے زہریلی دوا کھالی ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔