سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف اسپتال کی کیجولٹی میں کمیشن ایجنٹس مافیا سرگرم ہوگئے ہیں، اسپتال میں ایکسرے،لیبارٹری اور دیگر سہولیات ہونے کے باوجود کمیشن ایجنٹس غریب مریضوں کو باہر لے جا کر ٹیسٹ و ایکسرے کروا رہے ہیں۔ سیدو شریف اسپتال کی کیجولٹی یونٹ کے حوالے سے زما سوات ڈاٹ کام شکایات موصول ہوئی ہیں۔
موصول ہونے والی شکایات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیجولٹی میں تین افراد جو کمیشن ایجنٹس ہے صبح اسپتال میں داخل ہوجاتے ہیں اور شام تک موجود رہتے ہیں جو غریب مریضوں کو ایکسرے،ٹیسٹ ،ای سی جی اور دیگر طبی معائنے کے لئے اسپتال سے باہر لے جاتے ہیں اور مختلف لیبارٹریوں و ڈاکٹروں کے ساتھ کمیشن پر کام کرتے ہیں ۔ باوجود اس کے کہ اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہے لیکن یہ تین افراد غریب مریضوں کو مبینہ طور پرورغلا کر اسپتال سے باہر لے جاتے ہیں۔
شکایت کنندہ نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ اسپتال میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان تین افراد کی نشاندہی بھی کروا سکتا ہے جبکہ اس کے پاس تین افراد کے نام اور ثبوت بھی موجود ہے جو وہ ضرورت پڑنے پر پیش بھی کرسکتا ہے ۔