سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف چوری کے الزام میں گرفتار خواتین اورمکان مالک میں مبینہ طور پر راضی نامہ ہوگیا، مکان مالک نے چوری کرنے والی خواتین کے خلاف دائر کیس بھی مبینہ طور پر واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار خواتین اور جس گھر سے چوری ہوئی تھی اُس کے مالک ڈاکٹر شاہد فیض میں مبینہ طور پر راضی نامہ ہوگیا ہے اور ڈاکٹر شاہد فیض نے کیس بھی واپس لے لیا ہے جس کے بعد گرفتار خواتین کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد فیض کے گھر سے مذکورہ خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی جن سے مال مسروقہ بھی بر آمد کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں خواتین پر تشدد کی وجہ سے پانچ پولیس اہلکار بھی معطل کئے گئے تھے۔