سوات(عارف احمد -زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ایئر پورٹ پر 17سال بعدپی آئی اے کی پہلی فلائٹ پہنچ گئی۔جمعہ کے روز صبح دس بجے کے قریب اسلام آبادسے سوات کے لئے پہلی پرواز نے اُڑان بھری تھی۔فلائٹ میں وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعیدوزیر ہوابازی غلام سرور خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔پہلی فلائٹ میں مجموعی طور پر47مسافر سوار تھے۔سوات میں کشیدہ حالات کے دوران سیدو شریف ایئر پورٹ کو 2004میں بند کردیا گیا تھا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے بتایا کہ سیدو شریف ائیرپورٹ کی بحالی ایک احسن اقدام اور صوبائی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ ائیر پورٹ کی بحالی سے سوات کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔