اشتہار

سیدو شریف ائیر پورٹ میں 14اگست کے موقع پر شجر کاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد وسیم خان نے14 اگست یوم آزادی کے دن شجر کاری مہم کے تحت سیدو شریف ایئرپورٹ میں گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودے لگا کر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ ڈی ایف او محمد وسیم خان نے وطن عزیز کا 74 واں یوم آزادی 14 اگست کو روایتی و ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا اس موقع پر سادہ مگر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرسول ایوی ایشن کے افسران و اہلکاروں سمیت سیکورٹی اہلکاروں اورمحمکہ جنگلات کے ملازمین بھی موجود تھے انہوں نے بھی پودے لگائے۔محمد وسیم نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات نے 14 اگست کو گرین پاکستان ڈے ڈکلئیر کیا تھا عوام نے جشن آزادی جوش وجذبے کیساتھ منائیں جبکہ عوام،سیاسی وسماجی شخصیات،سکول طلباء،پولیس، پاک فوج ، ضلعی انتظامیہ،سول ڈیفنس کے رضاکاروں، سکاؤٹ کے رضاکاروں، سرکاری ملازمین نے محکمہ جنگلات کیساتھ یوم آزادی کے دن زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ہیں جن کا وہ  انتہائی شکر گزار ہیں کیونکہ انہوں نے جس انداز سے جشن آزادی کے موقع پر پودے لگا کر محب الوطنی کا صحیح ثبوت دیااور ملک کو سرسبزو شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا یہی ملک سے محبت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے درختوں کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں ہمیں گلوبل وارمنگ سے لڑنے اور آلودگی کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کو سرسبز بنانا ہوگا۔

اشتہار

Forest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار