اشتہار

سیدو شریف اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کی قلت،قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کی عدم دستیابی سے مریض اور اُن کے رشتہ دار رُل گئے، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی آکسیجن سلنڈر موجود نہیں، سلنڈروں کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر ہوگیا۔ سیدو شریف اسپتال میں داخل مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سلنڈروں کا حصول جوئے شیر لانے کے برابر ہوگیا ہے، اسپتال میں سلنڈروں کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ پوری رات سلنڈر کے حصول کے لئے لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ پانچ اور چھ سلنڈروں کی بجائے ایک یا دو مل رہے ہیں جو مریض کے لئے کافی نہیں ہوتی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی مریض اللہ کے رحم و کرم پر پڑے ہوئے ہیں، صبح سے سلنڈر کی تلاش میں لگ جاتے ہیں اور اکثر اوقات دیر رات تک سلنڈر نہیں ملتے، لوگوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اشتہار

Oxygen cylinder
Comments (0)
Add Comment

اشتہار