سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بارپانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا،مشین کی تنصیب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بہترین صحت کے سہولیات انکے دہلیز پر میسر ہوں گے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلوروسکوپی مشین کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر ایم این اے سلیم رحمن،صوبائی چیر مین سوشل ویلفئراور زکواۃ انجینئر عمر فاروق خان،سیدو گروپ اف ہاسپٹل کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر اسرار اور ایم ایس گلشن حسین نے کہا کہ سوات کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہر ممکن فنڈ فراہم کر رہے ہیں جس کی زندہ مثال اج سوات کے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فلوروسکوپی مشین کی فراہمی ہے جس سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائیگی اور یہاں کے عوام کو پشاور اور دیگر شہروں میں جانے سے نجات مل جائیگی۔