داخل مریضوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ہسپتال میں کورونا کے 8 کنفرم مریض داخل ہیں، جن کی صحت میں بہتری آرہی ہے، کورونا وارڈسیدوشریف ہسپتال سوات کے انچارج ڈاکٹر محمد خان کے مطابق وارڈ میں 9 مریض داخل ہیں جس میں کورونا پازیٹیو مریض 8 ہیں۔ جبکہ ایک مریض کا رزلٹ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔
ڈاکٹر محمد خان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیدو ہسپتال کے کورونا وارڈ میں صرف ایک مریض داخل ہوا ہے، ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال میں داخل 9 مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ہر روز اس میں مزید بہتری آرہی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر45 مریضوں کو گھروں میں رکھا گیا ہے ۔