سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گزشتہ آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن نے 8جولائی سے12جولائی تک چار روزہ علامتی احتجان کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے پیرا میڈیکل ایسوایشن کے صدر فضل سبحان اور جنرل سیکرٹری محمد ایاز کے زیر صدرت ایک اہم اجلا س منعقد کیا گیا۔اجلاس میں تمام پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی جس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعینات کئے گئے پیرا میڈیکس سٹاپ کے اٹھ ماہ کے بند تنخواہوں کے ادا ئیگی نہ ہونے کے صورت میں 13جولائی کے بعد ایمرجنسی ڈیوٹی کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاپ کے طرف سے ہڑتال کی جائیگی۔پیرامیڈیکل سٹاپ کے عہدیداروں نے کہا کہ نئے تعینات کئے گئے پیرامیڈیکل سٹاپ کو اٹھ ماہ کے تنخواہ سے محروم رکھا گیا جس کے وجہ سے تمام سٹاپ فاقوں پر مجبور ہے تنخواہوں کے ادائیگی کیلئے انہوں نے اعلیٰ افسران کو بار بار درخواستیں دیئے لیکن سب بے سود گئے اس نامناسب روئیے کے وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے۔