سیدو شریف روڈ پر پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر تشدد،ویڈیو وائرل ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف روڈ پر پولیس اہلکاروں کا نوجوان پر تشدد،ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سیدو شریف روڈ پر اسپتال کے قریب پولیس اہلکاروں کی نوجوان پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ٹریفک پولیس اہلکار اور دو ریگولر پولیس اہلکار ایک نوجوان کو لاتوں اور گھونسوں سے مار رہے ہیں اور مارنے کے بعد اُسے گاڑی میں کسی جانور کی طرح دھکیل دیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیدو شریف روڈ پر دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائی تھی اور دونوں افراد ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے جس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں وہاں سے جانے اور ٹریفک بحال کرنے کا کہا ، پولیس اہلکاروں اور ایک نوجوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر وہاں موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو پولیس موبائل میں دھکیل کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

Police Voilencesaidu sharif
Comments (0)
Add Comment