اشتہار

سیدو شریف قبرستان پر لینڈ مافیا کے قبضہ کیخلاف اہل سیدوشریف کا دھرنا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 نومبر 2018ء) سوات کے علاقہ سیدو شریف کے لوگوں نے سیدو شریف قبرستان میں لینڈ مافیا کے قبضہ کے خلاف دھرنے کا آغاز کر دیا۔ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے سیدوشریف چوک میں دھرنا کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد سیدو شریف قبرستان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ بااثر افراد بھی شامل ہیں، کیونکہ یہ قبرستان اس وقت شہر کا واحد قبرستان ہے جس میں مردوں کے دفنانے کے لئے جگہ موجود ہے، لیکن ہم لینڈ مافیا کو سیدو شریف قبرستان میں قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

اشتہار

اہل سیدوشریفدھرناسواتسیدوشریفسینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکتقبرستانقبضہلینڈ مافیا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار