سیدو شریف میں درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:13فروری2018) سیدوشریف میں درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ محلہ فاروقی اور افسر آباد میں درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر محمد امین نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی امیدہیں۔ نوجوانوں کے ساتھ مل کر کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔ اس موقع پر نیبرھڈ کونسل کالج کالونی کے ناظم صدیق خان اور ضیاء الدین نے بھی خطاب کیا۔

Jamat islamiM amin