سوات (زما سوات ڈاٹ ) سیدو شریف میں قبضہ مافیا نے سرکاری قبرستان پر قبضہ کرکے عمارتوں کی تعمیر شروع کردی۔ محکمہ مال سوات کے پٹواری اور ان کا بھائی اس سے پہلے بھی مبینہ طور پر زمینوں اور سرکاری نالوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔ سرکاری محکمہ کا اہلکار ظفر علی ولد نورحنی گل اپنے پٹواری بھائی سے مل کر ان دنوں سرکاری قبرستان خسرہ نمر1605 میں عمارتوں کی مبینہ تعمیر شروع کرچکا ہے۔ اس سلسلے میں حلقہ پٹواری نے اپنے افسروں کو تحریری رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ظفر علی ولد نور حنی گل اور اس کے دیگر ساتھی قبرستان میں قبضہ میں ملوث ہیں۔ ان لوگوں نے ان دنوں سرکاری قبرستان میں تجاوز کرکے غیر قانونی آبادی شروع کی ہے۔ حلقہ پٹواری نے اپنی رپورٹ میں افسران کو لکھا ہے کہ قبضہ مافیا کے ان ارکان کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائے، تاکہ یہ لوگ آئندہ اس طرح کا کام نہ کریں۔ اس سلسلے میں ظفر علی اور اس کے پٹواری بھائی سے ان کا مؤقف جاننے کے لئے فون پر رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔