اشتہار

سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو مینجمنٹ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ

اشتہار

سوات (زماسوات ڈاٹ کام) سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آئی سی یو مینجمنٹ کے حوالے سے دورزہ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں پیمز اسلام آباد کے امراضِ قلب کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کو آئی سی یو مینجمنٹ کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے۔ ورکشاپ کا مقصد یہاں کے ڈاکٹرز کو نکھارنا ہے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے۔ ورکشاپ کا پریکٹیکل سیشن آج بروز ہفتہ نئی آئی سی یو سیدو ہسپتال میں ہوگا۔ یادرہے کہ یہ دوسرا ورکشاپ ہے جس کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سیدو ہسپتال میں نئی 30بیڈز آئی سی یو کا قیام جو عمل میں لایا گیا ہے اس کے ڈاکٹروں، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کو علاج میں درپیش مسائل اور اس کے حل کے لیے جدید ٹریننگ دی جائے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر گلشن ایم ایس سیدو ہسپتال ہیں۔

اشتہار

hospitalsaidu sharifSwatSwatNewsteachingWorkshopzamaswatآئی سی یوتربیتیسیدوشریفمنیجمنٹہسپتالورکشاپ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار