سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تھانہ سیدوشریف میں ڈی آر سی،پی ایل سی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈی ایس پی اکبر حیات خان،ایڈیشنل ایس ایچ او رسول خان اور ڈی آر سی ممبران جن میں صحافی پرویز عالم پاپا،حاجی بخت کمال اور دیگرنے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی اکبر حیات خان نے ڈی آر سی،پی ایل سی ممبران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور یہاں پر پر امن ماحول برقرار رکھنا ڈی آر سی،پی ایل سی ممبران کی کوششوں کی بدولت ہیں۔
علاقے سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ کرنے میں ڈی آر سی،پی ایل سی ممبران کا بھر پور تعاون پولیس کیساتھ ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلق بنانے میں ڈی آر سی ممبران اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔