سیدو شریف: پولیس کی کارروائی، ٹیلر کی دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

سوات کے علاقے سیدو شریف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیلر کی دکان سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف روشن علی کی قیادت میں پولیس نے محلہ ناصر خیل میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد جمع گل سکنہ خونہ چم سیدو شریف کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔