سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جنوری 2019ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سعید خان وزیر، محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر اظہر علی خان، کنزرویٹر محمد ریاض خان، ڈی ایف او رئیس خان، ضلعی کونسلر و بار کونسل رہنما سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور دیگر حکام و عوامی نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر آفس کی حدود میں طبعی عمر پوری کرنے والے بوسیدہ چنار کے درختوں کی کٹائی اور سوات میں شجرکاری کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ کمشنر سیکرٹریٹ کی حدود میں 62 چناروں میں 26 اپنی طبعی عمر پوری کرکے انتہائی بوسیدہ ہوچکے ہیں اور ا س کی جگہ چنار اور دیار کے 28 نئے پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ تین مہینے سے زیر غور تھا اور پہلے ان چناروں کی شاخ تراشی کا فیصلہ کیا گیا مگر سروے پر پتہ چلا کہ اتنے اونچے اور بوسیدہ چنار کی شاخ تراشی کے دوران ہی یہ بھاری بھر کم درخت گرجانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ فوری کٹائی نہ ہونے کی صورت میں یہ قریبی املاک اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے علاوہ قیمتی نسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات تمام اضلاع میں سالانہ بنیادوں پر ایسے درخت کاٹ کر نیلام کرتی ہے جو طبعی عمر پوری کرچکے، کیڑے لگنے سے ناکارہ بن چکے، سیکورٹی رسک بنیں یا انسانی املاک کو نقصان پہنچانے کا باعث بن جائیں سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا کہ وہ درخت کٹائی کے سخت مخالف ہیں تاہم مذکورہ چنار اگر طبعی عمر پوری کرکے بوسیدہ ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت گر کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں تو ان کو کاٹنے کیلئے سائنسی طریقہ اختیار کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات ان چناروں کی جگہ نئے پودے لگا کر تلافی کے علاوہ سرسبز پاکستان مہم میں بھی تیزی لائیں کیونکہ درخت آکسیجن کی فیکٹریاں اور زندگی کی علامت ہوتے ہیں اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے نیشنل بینک اسلامی سکیم کے تحت سوات میں محکمہ جنگلات کے ذریعے دیار کے دس ہزار پودے لگانے کا اعلان کیا آرپی او ملاکنڈ نے بھی شجرکاری مہم میں محکمہ پولیس کے کردار اور دیار کے پودے مہیا کرنے اور لگانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی جنگلات کی حفاظت میں مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی انہوں نے واضح کیا کہ پولیس شجرکاری مہم میں بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ بھر پور تعاؤن کریگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بینک اسلامی کے تحت 10 ہزار دیار کے پودے سوات کے رہائشیوں کو گھروں میں لگانے کیلئے مہیا کئے جائیں گے اور جس گھر میں صحن ہوگا اسکے مکین کو دو دو دیار کے پودے دیئے دائیں گے کمشنر ملاکنڈ نے جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی لوگوں کو احساس ملکیت دلانے پر زور دیا انہوں نے ہدایت کی کہ علماء اور سول سوسائٹی کو شجرکاری مہم میں ساتھ لیا جائے اور آگہی و شعوری مہم بھی چلائی جائے کنزرویٹر نے بتایا کہ کبل، مالم جبہ اور مٹہ پورے سوات سرکل میں امسال 800 ہیکٹر وسیع رقبے پر تخم ریزی اور 400 ہیکٹر اراضی پر شجرکاری کا پلان ہے جبکہ دیر بالا وپائیں سے دو لاکھ سے زائد دیار کے پودے بھی سوات کے ٹھنڈے کو ہستانی علاقوں میں لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کے ساتھ مرغزار کو عالمی بینک کی طرف سے نیشنل نیچرل ہیرٹیج ڈکلیئر کیا جارہا ہے جس کے تحت یہاں جنگلات کے تحفظ پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔