سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سیدو شریف میں ٹرانسفار مر کی خرابی کے باعث علاقہ مکینوں نے مین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ تین دن سے ٹرانسفرمر خراب ہے اور شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بار بار اپیلوں کے باوجود انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ عوام کو مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔مقامی لوگوں نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے تک سڑک مکمل بند کرنے کااعلان کررکھاہے ۔ بہت بڑی تعداد میں مقامی لوگ سڑک پر موجود رہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگ گئی تھی۔