سیدو شریف ہسپتال میں عملہ کی غفلت، حاملہ خاتون نے زنانہ انتظار گاہ میں بچے کو جنم دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 آگست 2018ء) سوات سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں عملہ کی غفلت ، حاملہ خاتون نے زنانہ انتظار گاہ میں بچے کو جنم دے دیا،خاتون کے مطابق ڈاکٹروں نے دس دن بعد آنے کو کہا تھا ‘ گزشتہ روزسوات کے سب سے بڑے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف میں بونیر کے رہائشی حاملہ خاتون گائنی وارڈ میں معائنہ کرنے کیلئے آئی تھی لیکن ڈاکٹرز نے شدید درد کے باوجود خاتون کو دس دن بعد آنے کو کہا جس کے بعد خاتون نے زنانہ انتظار گاہ میں زمین پربچے کو جنم دے دیا متاثرہ خاتون کے دیورمومن خان نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹرز کی منت سماجت کی لیکن اُنہوں نے ہماری بات سننے سے انکار کرکے گائنی وارڈ سے نکال دیا۔

babybirthhospitalladysaidu sharifSwatانتظار گاہڈاکٹروں کی غفلتسواسیدو شریفعملہ کی غفلتمیں بچے کو جنم دےدیاہسپتال
Comments (0)
Add Comment