سوات (زما سوات): سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال (SGHT) سوات کے لیے ایک اہم پیش رفت، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ کو اسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹیو) کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر نعیم اللہ نہ صرف ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ماہر ہیں بلکہ مریضوں اور طبی برادری کے حقوق کے ایک مضبوط حامی بھی ہیں۔
ان کی تقرری سے توقع کی جا رہی ہے کہ اسپتال کی خدمات اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی۔ طبی برادری نے ڈاکٹر نعیم اللہ کی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ تعیناتی اسپتال کے معیار کو بلند کرنے اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔