سوات: سیدو گروپ آف ہسپٹلز کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (MTI) میں تبدیل کرنے کے مجوزہ فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انچارج کیجولٹی سینٹرل ہسپتال اور انصاف پیرامیڈیکس کے صدر طارق خان نے سینٹرل ہسپتال سیدو شریف کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں طارق خان نے سوات سے منتخب صوبائی وزیر اور ڈیڈک چیئرمین اختر خان ایڈووکیٹ کو اس حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں سیدو ہسپتال کو MTI میں تبدیل کرنے کے بجائے، عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل ہسپتال کو باقاعدہ طور پر ضلعی سطح کا ہسپتال قرار دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈک چیئرمین نے اس حوالے سے ابتدائی مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے بھی اس مطالبے پر توجہ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔