سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ سیر تلیگرام میں پولیس چوکی کے فرنٹ ناکہ بندی پر موجود پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جمیل زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ پہاڑی سے کی گئی جبکہ جوابی فائرنگ میں نامعلوم افراد کا حملہ ناکام بنا دیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے آپریشن کی خود نگرانی کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، آرمی اور پولیس کے اہلکار مشترکہ سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبدلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔