سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سیلاب کی تباہ کاریوں اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سوات کے سیاحتی مقامات سنسان پڑ گئے، ویکنڈ میں صرف چار سو سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت نے صوبے کے سیاحتی مقامات کی رپورٹ جاری کردی ، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں62غیر ملکی اور23ہزار940ملکی سیاحوں نے سیر کی۔غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا،گلیات میں سب سے زیارہ ملکی 13ہزار500سیاحوں نے سیر کی،ناران کاغان میں9ہزار500،کیلاش ویلی میں500اورمالم جبہ میں400سیاحوں نے روخ کیا،کمراٹ میں 34،چترال کےعلاقےمستوج اور بونی میں6ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوات کی صرف وادی مالم جبہ کا چار سو سیاحوں نے رخ کیا جبکہ دیگر مقامات پر سیاحوں کی آمد نہیں ہوئی۔ سیلاب اور حالیہ پر تشدد واقعات سے قبل سوات میں ویکنڈ کے دن ایک لاکھ سے زائد سیاح پہنچتے تھے ۔