سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سینئر صحافی اور روزنامہ شمال کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق (سپین دادا) کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات، صحافیوں،سرکاری افسران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے اور گذشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد میں زیر علاج تھے، مرحوم کی وفات پر سوات کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے غم و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔