اشتہار

سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، برطانیہ نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانیہ نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) میں تبدیلی کردی ہے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کیلئے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے باعث ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کا دورہ پاکستان ممکن ہوا اور ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری اب پاکستان کے شمالی علاقوں تک محفوظ سفر کرسکتے ہیں اور میں خود بھی پاکستان کے مزید خوبصورت علاقوں کے سفر کا خواہش مند ہوں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان بہتر ہونے پر کچھ عرصہ قبل برٹش ائیرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں کا بھی دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اشتہار

ukuk pakistanUSA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار