شامی حکومت کے فضائی حملے میں 29 ترک فوجی جاں بحق

ادلب(ویب ڈیسک)شامی حکومت کے فضائی حملے میں 29 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں شامی حکومتی دستوں کے فضائی حملے میں کم از کم 29 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے جب کہ جنوب مشرقی صوبے ہاتے کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد تنازعہ میں اضافے کا بھی خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں فوجیوں کو ادلیب بھیجے جانے کے بعد ایک ہی دن میں یہ جاں بحق ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی دوران روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت نے جنگ سے متاثرہ ملک کے آخری مخالف گڑھ پر قبضہ کرنے کیلیے کارروائی کی جو کہ 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا شہر ہے۔

 

ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں شامی حکومت اور روسی افواج کے اندھا دھند فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ قبل ازیں ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ہاتے کے گورنر رحمی ڈوگن نے اعلان کیا کہ شامی حکومت کے اس حملے میں 22 فوجی ہلاک ہوئے تاہم حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وزراء اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی جب کہ ترک وزیر خارجہ میلوت کاووسلو نے نیٹو کے اسٹولٹن برگ سے فون پر رابطہ بھی کیا۔ دوسری جانب ترک فوج شامی حکومتی اہداف پر توپ خانے سے جوابی کارروائی کررہی ہے اور اس حوالے سے ترک مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا کہ شام کے تمام معروف اہداف کو ترکی کے ہوائی اور زمینی امدادی یونٹوں کے ذریعہ آتش زد کیا جارہا ہے۔
adlabshaamturk army attack
Comments (0)
Add Comment