شانگلہ (زما سوات) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسن کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران ضلع شانگلہ کے مختلف حساس علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آشاڑوسر، فیضہ، دنکاچہ، کارین درہ، بنئ بنج، کس کلیاڑی، قراقرم ہائی وے، دندنئ، میرہ، سورازعو، بہار، ڈب سر، سندوی سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں کی گئیں۔
آپریشنز میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی اہلکار شامل تھے۔ کارروائیوں کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کی۔
اس دوران مقامی عمائدین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئیں اور بعض حساس مقامات کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔