اشتہار

شانگلہ سٹوڈنٹ سوسائٹی سوات کے زیر اہتمام کلچر نائٹ تقریب کا انعقاد

اشتہار

شانگلہ(ویب ڈیسک) شانگلہ سٹوڈنٹ سوسائٹی سوات کے زیر اہتمام کلچر نائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شانگلہ اور سوات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور علاقے کے معززین نے شرکت کی، تقریب میں طلبہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی،تقریب کے مہمانی خصوصی پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع شانگلہ کے صدر فواد علی نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے شانگلہ کے سرمایہ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ضلع شانگلہ کی پسماندگی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے

ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ طالبلعلموں کے حقوق کے کئے ہر حد تک جائیں گے، تعلیمی اداروں میں شانگلہ کی طالبلعلموں کے ساتھ امتیازی سلوک ہر گز قابل قبول نہیں۔ تقریب میں ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے آئے ہوئے مہمان خوب محظوظ ہوئے۔ مہمان خصوصی فواد علی نور نے اخر میں کامیاب کلچر نائٹ کے انعقاد پر ارگنائزر میں ایوارڈر بھی تقسیم کئے گئے۔

اشتہار

Culture NightkpShanglastudentsSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار