خوازہ خیلہ کے علاقے بھار کے مقام پر شانگلہ سے سوات آنے والی ایک پراڈو گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 66 سالہ رحیم گل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔
زخمی ہونے والے افراد میں ہارون رشید، حمید اللہ، نعمان، امجداور بابر اظہر شامل ہے
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعے نے ٹریفک قوانین اور گاڑیوں کی بروقت دیکھ بھال کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے اپنی گاڑیوں کی مکمل جانچ کروائیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔