اشتہار

شانگلہ میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، افغان والی بال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پہلا ڈپٹی کمشنر شانگلہ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر، ٹورنامنٹ کا اہتمام تحصیل پورن میں کیا گیا تھا جس میں تمام تحصیلوں سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی میچ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فائنل میچ میں افغان والی بال کلب پورن نے SEA والی بال کلب کو ہرا کر والی بال چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ضلع شانگلہ نے کیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پورن ڈاکٹر سہیل الرحمان اورکزئی تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ بھی موجود تھے۔ فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اشتہار

Sports
Comments (0)
Add Comment

اشتہار