اشتہار

شانگلہ: وزیرستان میں مقابلے کے دوران ایف سی جوان جنید خان شہید

شانگلہ (زما سوات): ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کے گاؤں سندوی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے جوان جنید خان وزیرستان میں نامعلوم افراد کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں شہید ہو گئے۔

اشتہار

جنید خان اپنی بہادری اور فرض شناسی کے لیے مشہور تھے اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ ان کی شہادت کی خبر پورے علاقے میں غم و سوگ کی لہر دوڑا گئی ہے۔

شہید کے اہل خانہ اور مقامی افراد نے ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنید خان نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان دے کر حقیقی معنوں میں شہادت کا درجہ پایا ہے۔

اشتہار

اشتہار