ڈی پی او شانگلہ عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شانگلہ پولیس نے مختلف حساس علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
یہ آپریشن قراقرم ہائی وے، لاہور نالہ، بشام، ٹم، شنگ، میرہ، پپلئ، شواڑ، دندئ، مریگزئ، دواسرو، ڈمبرہ، ڈب سر، نسک، تورکمر، کوز کابلگرام، گلی باغ، گمرش، کانڈئ، مانگا، دوڑاسر، کورا، عالمی بانڈہ، شلتالان، سندوی، راگیشوم اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کیا گیا۔
آپریشن میں شانگلہ پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ کارروائی کی قیادت متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کی۔
سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے حساس مقامات کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں مقامی معززین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنز کا مقصد علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔