شانگلہ: ڈی پی او شاہ حسن خان کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

شانگلہ: ڈی پی او شاہ حسن خان کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

شانگلہ: ضلع شانگلہ کے تھانہ چوگا کی حدود میں واقع علاقہ دوہ خواڑو شیکولئی موڑ کے مقام پر ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن خان کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت ڈی پی او شاہ حسن خان، دیگر افسران اور اہلکار قافلے میں موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

دھماکے کے نتیجے میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی نجی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہا ہے۔