اشتہار

شانگلہ کے عوام کی حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،شہریار امیرزیب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29جولائی 2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ عوام اب مزید کسی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں آنے والے نہیں بلکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام خود ایماندار امیدواروں کا انتخاب کرینگے شانگلہ کے عوام کی حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ شانگلہ کی پسماندگی دورکرنے کیلئے حقیقی معنوں میں غریب عوام میں سے امیدواروں کو سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پورن میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے سے منتخب قیادت نے یہاں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن ہم اقتدار میں آکر شانگلہ کے لوگوں کو روزگار سمیت بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھائیں گے ۔

اشتہار

Amir zeb ShehryarPPP

اشتہار