سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پھتر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی دفعہ 144 سی پی سی کے تحت لگائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام اور کچھ سرکاری محکمے تعمیراتی کام عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ملبہ روڈ سائڈ پر جمع کرتے ہیں جس سے روڈ جا بجا بند ہونے سے عوام کو امدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں پر 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق دو مہینے کے لئے ہوگا۔