اشتہار

شاہراہ مالم جبہ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)شاہراہ ملم جبہ کے مکین مبارک دن کے موقع پر محکمہ واپڈا اور انصاف حکومت کے خلاف آج احتجاج کرینگے،احتجاج سالوں سے گرمیوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ اور ملم جبہ فیڈر ٹو کی عدم تعمیر کیخلاف ہوگا، ملم جبہ سڑک پر واقع تین یونین کونسلز ملم جبہ فیڈر پر بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہیں اور ان کو تین سالوں سے گرمیوں کے مہینوں میں شانگلہ سے بجلی مہیا کی جاتی ہیں جس میں بارہ گھنٹوں سے زیادہ کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،گذشتہ سال بھی علاقے کے سیاسی و سماجی لوگوں نے ایس ایی واپڈا سے اس حوالے ملاقات کی تھی اور ممبران اسمبلی کو بھی خبردار کیا تھا مگر پورا سال گزرنے کے باوجود فیڈر پر کام مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث ہزاروں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں،اس حوالے آج یونائٹیڈ یوتھ آرگنائزیشن کی کال پر احتجاج ریکارڈ ہوگا جس میں حکومتی پارٹی کے نمائندوں سے لیکر تمام پارٹیوں کے ورکرز و رہنماء شامل ہونگے جس میں سابقہ ضلع کونسلران و حکومتی پارٹی کے اعلی عہدیدار بھی ہونگے،اس حوالے مقامی لوگوں نے کہا کہ ملم جبہ فیڈر ٹو 2018میں منظور ہوا تھا اور اس کیلئے کھمبے اور دیگر سامان بھی فراہم کیا گیا تھا جو کئی عرصہ تک فضاگٹ کے مقام پر پڑا تھا مگر حکومت کی عدم توجہ کے باعث تین سالوں میں مکمل نہ ہوسکا،مزید کہا کہ ہمارے ایم این اے و ایم پی اے کو یا تو ہمارا علاقہ نظر نہیں آتا اور یا ہمارے نمائندوں کی حکومت میں کوئی جگہ نہیں۔یاد رہے ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملم جبہ کی سیاحت کافی متاثر ہوگئی ہیں اور سیاح واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

اشتہار

Loadshedding
Comments (0)
Add Comment

اشتہار