سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے لگاکر ثواب دارین حاصل کریں اور اپنے آس پاس کے ماحول صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پودا لگانے کے موقع پر کیا اورپودا لگاکر شجری کاری کا آغاز کردیا،انہوں نے کہا کہ جہاں درخت ہوں وہا ں پر بیماری کے اثرات بہت کم ہوتے ہیں اور وہاں کے علاقہ سرسبزشاداب نظر آتا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیثیت انسان سب کا فرض بنتا ہے کہ ایک فرد ایک ایک درخت لگائیں تاکہ ان کے بچے اور خود الودگی اور بیماریوں سے بچ سکے اور اپنے آس پاس کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنائیں۔