اشتہار

شریف فیملی کی سزا معطلی اور رہائی پر سوات میں مسلم لیگ کے کارکنان کا جشن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 20 ستمبر 2018ء)گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی اور رہائی پر سوات میں جشن منایاگیا۔ لیگی کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر بنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ مینگورہ شہر کے نشاط چوک،تحصیل کبل، منگلور، کالام اور دیگر علاقوں میں لیگی کارکنوں نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا اور سابق وزیر اعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کو حق کی فتح قراردیا۔، کارکنوں نے ووٹ کو عزت دو، ووٹ چوروں کو سزا دو، چور وزیر اعظم مردہ با د، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر زندہ با د، قائد جمہوریت زندہ با د ، حق کی آواز زندہ با د ، وزیر اعظم نواز شریف ، آج کا فیصلہ جمہوریت کی جیت کے نعرے لگاتے رہے۔

اشتہار

بنگجمہوریت کی فتحسواتکا جشنکارکنانمسلم لیگمینگورہنوز شریف کی رہائی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار