سوات(زما سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ شریعیہ اینڈ لاء کے طلباء نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا. دورے میں سپریم کورٹ کے اھلکاروں نے طلباء کو عدالتی کاروائی پر بریفنگ دی اور ان کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا. شعبہ شریعیہ اینڈ لاء کے چیرمین ڈاکٹر لطف اللہ کے زیرنگرانی اوراسسٹنٹ پروفیسر امجد ہلال کے خصوصی معاونت سے ترتیب دیا گیا مطالعاتی دورہ اسسٹنٹ پروفیسر اصلاح الدین کے سرپرستی میں ترتیب دیا گیا. دورہ طلباء کے عملی کام کو سیکھنے کیلئے موثر ثابت ھوگا. شعبہ کے چیرمین ڈاکٹرلطف اللہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبہ شریعیہ اینڈلاء, طلباء کے تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ عملی کام کو سیکھنے کے برابر موقع فراھم کرنے کی بھرپور کوشش کرتاھے, اور اسی سلسلے میں ہرسال طلباء کیلئے مطالعاتی دوروں کا اھتمام کیا جاتا ھے۔