اشتہار

شموزئی پل کے قریب دریائے سوات سے نوجوان کی لاش برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ شموزئی میں دریائے سوات سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شموزئی میں اتوار کی صبح دس بجے 28 سالہ ساجد ولد ناظر محمد دریائے سوات  سے ریت نکالتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غوطہ خور ٹیم کو مذکورہ علاقے بھیجا جہاں پر تین گھنٹے تک تلاش کے بعد شموزئی پل کے قریب نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔لاش بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اشتہار

Dead bodySwat River
Comments (0)
Add Comment

اشتہار