سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 آگست 2018ء) سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزو میں سلیپران سمگل کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق ماربل سے بھرے ٹرک کو شموزو پولیس نے روک لیا جس کی تلاشی پر ماربل ٹائلز کے پیچھے بھاری مقدار میں سلیپران برآمد کرلئے جوکہ غیر قانونی طریقہ سے سمگل کئے جارہے تھے شموزی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بخت زمین اور ہیڈ کانسٹیبل امیر زرین نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سلیپران اپنی تحویل میں لے لئے۔ اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔