سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوا ت کے تاجروں اور پرنس عدنان اورنگزیب کا ٹیکسوں کے خلاف ایکا، سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان، عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا فیصلہ، جلد ہی وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے ملاقات کا عندیہ، گزشتہ روز سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے سابق ایم این اے،سابق پارلیمانی سیکرٹری اور سابق گورنر خیبر پختونخواکے فرزند پرنس عدنان اورنگزیب سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور بجلی کے بلوں میں ایف پی اے اور کمرشل میٹر لگانے پر این ٹی ایم نمبر کے بغیر داخلہ نہیں کیا جارہا ہے جوکہ ٹیکس فری زون کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ملکی بقاء کی جنگ میں قربانیاں دی ہیں اسکے ساتھ یہاں کے عوام زلزلے، سیلاب اور اپریشن سے متاثر ہیں، انکو ریلیف دینے کے بجائے ان پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، جس کی عوام متحمل نہیں ہوسکتے، اس موقع پر پرنس عدنان اورنگزیب نے کہا کہ بغیر کسی عہدے اور کرسی کے عوام کے حقوق کے لئے میرے اباوجداد نے قربانیاں دی ہے اور اس سوات کا الگ پہچان اور نام پوری دنیا میں منوایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشترکہ جدوجہد کریں گے۔
سوات کے عوام کوریلیف دینے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے، پرنس عدنان اور نگزیب نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر عمر ایوب سے جلد ملاقات کیلئے وقت مانگ لونگا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام تاجر برادری کے نمائندے اور معززین علاقہ موجود ہوں گے جس میں اس اہم مسئلے کے خاتمے کے لئے زور ڈالا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے۔