اشتہار

شہید صحافی موسیٰ خانخیل کی 13 ویں برسی منائی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )شہید صحافی موسیٰ خان خیل کی13 ویں برسی تقریب سوات پریس کلب میں منائی گئی،برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر میں موسیٰ خان خیل کی شہادت اس میدان میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔

حامد میر نے کہا کہ  سوات کے صحافیوں نے بدترین حالات کا مقابلہ جوانمردی سے کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج سوات میں مثالی امن قائم ہے ،

” ملک میں آج کل کے جو حالات ہیں اس میں صحافیوںکیلئے کام کرنا مشکل ہوچکا ہے لہذا حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اور مناسب اقدامات اُٹھائے، انہوں نے کراچی میں نجی نیوز چینل کے صحافی کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا”

اشتہار

شہیدموسیٰ خان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کی قربانی دے کر سوات کی تاریخ میں اپنے آپ کو امر کرلیا ہے ، انہوں نے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی سے متاثرہ واحد علاقہ جہاں کے صحافیوں نے کسی ڈر اور خوف کو خاطر میں لائے بغیر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے سوات سے دہشت گردوں کے خاتمے اور قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،

 برسی تقریب میں سوات پریس کلب کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے نیاز احمد خان، شیرین زادہ، فیاض ظفر ، موسیٰ خان خیل کے بھائی عیسیٰ خان خیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید موسیٰ خان کی شہادت پر ان کے خاندان سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

سوات(نمائندہ بیان) سابقہ کونسلر و سماجی کارکن عطا ء اللہ خان نے سیدو شریف 1 کےلئے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات جمع کرادئے ، عطاء اللہ خان سابقہ کونسلر رہے ہیں اور اس بار بھی عوامی خدمت کے لئے میدان میں اُترے ہیں۔ عطاء اللہ خان کہتے ہیں کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور عام طبقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، سیدو شریف کے عوام پر پورایقین ہے کہ وہ اس بار مجھے کامیاب بنا کر اپنے علاقے کے مسائل کا صحیح حل نکالیں گے۔


اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار