سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کنویں سے بر آمد کرلی گئی، ورثاء نے لاش کی شناخت کرلی۔ پولیس کے مطابق 27رمضان المبارک کو سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم سے چار سالہ رضوان ولد تاج محمد لاپتہ ہوگیا ہے جس کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش کے لئے جگہ جگہ چھاہے مارے جا رہے تھے لیکن بچے کا پتہ نہیں چل رہا تھا۔ ہفتہ کی صبح علاقہ املوک بنڑ کے کھیتوں میں ایک کنویں سے بچے کی لاش بر آمد کی گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے نکالا تھا۔
پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچے کے ورثاء نے کنویں سے برآمد ہونے والے بچے کی شناخت کپڑوں اور شکل کی ساخت سے کرلی ہے اور یہ وہی بچہ ہے جو علاقہ شیرپلم سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
بچے کی لوش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔