اشتہار

شین میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر پاک فوج کی70″میڈیکل بٹالین” کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،میڈیکل کیمپ میں دس ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا جن میں چار کا تعلق پاک آرمی او رچھ کا سول سے تھا۔ میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، سول میڈیکل آفیسرز ,گائنی کا لوجسٹ ڈاکٹرزنے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران1553مردوں ،عورتوں اوربچو ں نے معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نوسے دوپہر پانچ بجے تک معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔اہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔تحصیل ناظم شین اورناظم یونین کونسل شین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔70″میڈیکل بٹالین” کے کیپٹن فرحان نے ایکٹنگ کمانڈنگ آفیسر میجر کاشف جاوید کوفری میڈیکل کیمپ کا دورہ کروایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اشتہار

ArmyFMCFree Medical Camp

اشتہار