اشتہار

صاحبزادہ احمد رضا خان قصوری کاگجر ہاوس سوات کا دورہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صاحبزادہ احمد رضا خان قصوری نے ونگ کمانڈر خورشید کے ہمراہ گجر ہاوس سوات کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور ان کو حج اکبر کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر سابقہ ایم پی اے مولانا عرفان اللہ اور حاجی شہزاد بھی موجود تھے ۔احمد رضا خان قصوری نے سوات کے عوام، ان کی قیادت اور خاص طور پر سردار وقار شہزاد اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اشتہار

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سردار وقار جیسے نوجوان، مخلص اور بے لوث قیادت علاقے کے پسماندہ طبقات کو اوپر لانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

صاحبزادہ احمد رضا خان قصوری نے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا۔

احمد رضا خان قصوری اور ان کے دوستوں کا سردار وقار کی رہائش گاہ پر حاجی شہزاد گجر، سردار عبدالقیوم، انجینئر سردار عبدالواجد اور علاقے کے دیگر معززین نے استقبال  بھی کیا۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار