سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27جنوری2018ء) کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن کے سیشن جج نے سوئی گیس کے لوپریشر اور لوڈ شیڈنگ کے توہین عدالت کیس کے مقدمے میں تاریخ پیشی کے بحث کے دوران محکمہ سوئی گیس صوبہ خیبر پختونخوا کے جنرل منیجر کو یکم فروری کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور جی ایم خیبر پختونخوا کو نوٹسز جاری کردئے ، مقدمے کی سماعت کے موقع پر سوئی گیس کے نمائندہ اکبر امان پیش ہوئے اور سوئی گیس کے صارفین کی طرف سے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر پیش ہوئے ، عدالت ہذا نے یکم فروری تک جی ایم کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی ایریاء انچارج ماسم ابرار بھی پیش ہوں گے۔
اشتہار