اشتہار

صاف و سرسبز پاکستان مہم میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 اکتوبر 2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ دانشمند لیڈر قوم کے آج کی نہیں بلکہ کل کی سوچتے ہیں اورا نہیں سبزباغ دکھانے کی بجائے قومی خوشحالی کی خاطر مشکل فیصلوں سے گریز نہیں کرتے قوم نے کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے عمران خان کی صورت میں ایک ویژنری قیادت کا انتخاب کر لیا ہے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز انکی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ اس کا تعلق بلین ٹری سونامی کی طرح قوم کی پائیدارصحت اور خوشحالی سے ہے وہ سول ویٹرنری ہسپتال سیدو شریف میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر ہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر نے وٹرنری ہسپتال کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا لگایا اور صاف و سرسبز پاکستان سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے سیدوشریف شاہراہ پر سرکاری افسران او ر شہریوں کے مشترکہ واک کی قیادت کی تقریب اور واک میں ڈیڈیک سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیرنے وٹرنری ہسپتال کی ڈسپنسری، ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری اور لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے توسیعی شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور ضلعی ڈائریکٹرڈاکٹر سر بلند اور انکی ٹیم کی حسن کارکردگی کو سراہاصوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پاکستان کو آج ماحولیاتی تبدیلیوں کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے جس کا توڑ پیغمبراسلامﷺ کی سادگی اورصفائی کو قومی عادات اپنانے اور گھروں ومحلوں کی سطح پر صفائی و شجرکاری سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بلین ٹری کی طرح صاف و سرسبزپاکستان مہم کو صوبائی حکومت کے سوروزہ پلان کا حصہ بنادیا گیاہے کیونکہ آج زرعی سائنسدان بھی چیخ چیخ کر حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ جنگلات میں کمی کی وجہ سے نہ صرف آبنوشی کے سنگین مسائل پیداہونگے بلکہ زراعت بھی تباہی کی طرف جارہی ہے جو پوری دنیا میں قحط سالی کا پیش خیمہ ہے اور اسی سنگین خطرے کو بھانپتے ہوئے عمران خان نے پانچ سال پہلے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ شروع اور مکمل کرایامحب اللہ خان نے عوام پر زور دیا کہ اس مشکل مرحلے پر وہ آگے بڑھیں اور صاف وسرسبزپاکستان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صفائی کی وجہ سے نہ صرف ہماری قومی صحت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو بلکہ جنگلات اور سبزے میں اضافے کی بدولت ماحولیات میں بگاڑ کی بجائے مسلسل بہتری آئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائمری اور ثانوی تعلیم کی سطح پر ماحولیات کا لازمی مضمون بھی متعارف کررہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داریوں کا پہلے سے ادراک ہو اور وہ وطن عزیز کی ماں باپ کی طرح خدمت کریں۔

اشتہار

سواتمحب اللہ خانوزیر زراعت
Comments (0)
Add Comment

اشتہار