اشتہار

صحت انصاف کارڈ غریبوں کیلئے انمول تحفہ ہے،وزیراعلیٰ

اشتہار

زما سوات ڈاٹ کام (29اپریل2019ء)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ تحریک انصاف کی طرف سے غریبوں کیلئے انمول تحفہ ہے، موجودہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریبوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، جس میں مزیدبہتری لائی جارہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے رائیل ایمپیریل ہسپتال مینگورہ کے ایم ڈی جاویداقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جاویداقبال نے وزیراعلیٰ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ اگر صحت انصاف کارڈ میں اپریشن کے نمبرز میں اضافہ کردیاجائے تو اس سے لوگوں کی مشکل حل ہوں گے، انہوں نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو مفید تجاویز بھی دئیے جس کے ساتھ وزیراعلیٰ نے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ان تجاویز پرغورکی جائیگی، انہوں نے نے صحت انصاف کارڈ میں اپریشن کے نمبرز بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی، جس پر جاویداقبال نے وزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکیااورتوقع ظاہرکی وہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں گے۔

اشتہار

CMKPKMehmood KhanPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار