صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہییقومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے سوات میں کرونا وائرس کی وبا ابھی قابو میں ہے عوام کو کرونا جیسے مہلک وائرس سے بچانا اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اس کی روک تھام اور خود محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور احتیاط کرنا بہت ضروری ہے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاقی سطح پر وزیراعظم عمران خان جبکہ صوبائی سطح پر وزیر اعلی محمود خان اس تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں تمام حکومتی مشینری بھرپور طریقے سے متحرک ہے اور انشا اللہ ہم ایک قوم کی طرح اس مشکل وقت سے سر خرو ہوں گیہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر کرونا وائرس کو شکست دینا ہوگی فضل حکیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اس بیماری کا مذاق اڑانے کے بجائے اللہ کی طرف فوراً رجوع کرنا چاہئیکثرت سے استغفار کرنا چاہئے اور اْن تمام کاموں سے توبہ کرنا چاہئے جو اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں نماز پڑھ کر، خوب توبہ استغفار کر کے اور صدقات کرکے ہم اس مصیبت سے بچ سکتے ہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لوگوں سے ہاتھ ملانے سے احتیاط کریں چھینکتے وقت اور کھانستے وقت منہ کو اچھی طرح ڈھانپیں باہر سے گھر آکر اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھوئیں بغیر ہاتھ دھوئے کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں کوشش کریں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جائیں بچوں کو باہر کھیلنے سے منع کریں ان کو ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں بغیر صابن سے ہاتھ دھوئے کوئی چیز کھانے پینے نہ دیں فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کورونا وائرس کے سد باب کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مساجد، مدارس میں خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور لوگوں کو اپنی گناہوں سے توبہ کرنے کی اوراللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کریں انہوں نے اپیل کی کہ سول سوسائٹی، علما کرام اور تاجران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کے دست بازو بنیں حکومتی اقدامات عوام کی حفاظت کیلئے، عوامی حمایت سے اس وبا سے نجات حاصل کرینگے عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Corona VirusFazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment